ممبئی،6/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گردے متعلق پریشانی کی وجہ سے گزشتہ پانچ دن سے ہسپتال میں داخل اداکار دلیپ کمار کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ایک قریبی خاندانی دوست نے آج مذکورہ معلومات دیں۔جسم میں پانی کی کمی اور انفیکشن کی وجہ سے 94سالہ اداکارکوبدھ کی صبح باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔خاندانی دوست فیصل فاروقی نے اداکار کے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر ان کی صحت کے بارے میں معلومات دیں۔انہوں نے پوسٹ کیاکہ دلیپ صاحب کی صحت اب کافی اچھی ہے۔دعاؤں میں انہیں یادرکھیں۔ہسپتال کا کہنا ہے کہ اداکارکی عمرکودیکھتے ہوئے انہیں دوتین دن تک آئی سی یو میں نگرانی میں رکھا جائے گا۔